نئی دہلی۔۔۔۔سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن پر برہمی ظاہرکی ہے کہ وہ ابتک سیاست کو کریمنلز سے پاک کرنے کیلئے کچھ نہیں کرسکا اور یہ کہ وہ فیصلہ ہی نہیں کرپایا کہ آیا سزا یافتہ ارکان پارلیمنٹ اور قانون ساز اسمبلی کے ارکان کو انتخاب لڑنے کیلئے عمر بھر نااہل قراردیا جائے۔ایک آبزرویشن میں عدالت نے سوال کیاکہ آیا وہ مرکز کے اس موقف کے زیر اثر ہے کہ ایسے مجرموں پر تاحیات پابندی نہ لگائی جائے۔