کراچی...انسداد دہشت گردی کی عدالت نے اشتعال انگیز تقریر کیس میں نہال ہاشمی کی ضمانت منظور کرلی۔ نہال ہاشمی کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ نہال ہاشمی قانون اور عدالتوں کا احترام کرتے ہیں۔ ان کی تقریر کا ایک حصہ دکھا کر مقدمہ درج کیا گیا۔ 35 دن گزرنے کے بعد مقدمے میں دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئیں۔ عدالت نے سینیٹر نہال ہاشمی کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں 2 لاکھ کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔ چالان کے متن کے مطابق نہال ہاشمی کی تقریر انسداد دہشتگردی قوانین کے زمرے میں آتی ہے۔