نئی دہلی۔۔۔۔سپریم کورٹ نے جمعہ کو سی بی آئی کو حکم دیا ہے کہ وہ فوج آسام رائفلز اور منی پورپولیس کی طرف سے مبینہ طور پر ماورائے عدالت قتل کے 250واقعات کی تحقیقات کرے۔عدالت نے سی بی آئی کے ڈائریکٹر کو حکم دیا کہ وہ اس سلسلے میں منی پورمیں ماورائے عدالت قتل کے واقعہ کی تحقیقات کیلئے افسران کی ایک ٹیم تشکیل دی جائے۔سی بی آئی آئندہ سال جنوری میں اپنی رپورٹ پیش کریگی۔واضح رہے کہ فوج نے اس سال اپریل میں عدالت عظمیٰ کو بتایا تھا کہ منی پور میں فوجی جوانوں کے خلاف قتل کے ملزمان کی عدالتی تحقیقات تعصب پر مبنی ہے۔