Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دیکھئے چیتا کہاں چھپا ہے؟

کینیا۔۔۔۔یہ تصویر کینیا کے مسائی مارا کے جنگلی حیات کے ریزروکی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح چیتے نے خود کو درخت کے تنے کے ساتھ چھپایا ہوا ہے۔ یہ تصویر جنگلی حیات کی تصاویر اتارنے والے جرمن فوٹو گرافر نے لی ہے۔ اس نے کہا کہ میں خوش قسمت تھا کہ پہلی ہی نظر میں چیتا نظر آگیا ۔ہوا یہ کہ یہ چیتا ایک ایسے درخت کے تنے سے چمٹا ہوا تھا جو اس کی کھال کے رنگ کا تھا۔دور سے ایسا لگ رہا تھا کہ یہ بھی کوئی درخت کا حصہ ہے لیکن اصل بات یہ تھی کہ وہ سمجھ رہا تھاکہ ایک ہرن اپنی جان بچاکر درخت پر چڑھ گیا ہے۔ چیتا انتہائی چالاکی کے ساتھ درخت پر چڑھنے کی کوشش کررہا تھالیکن بعد میں پتہ چلا کہ ہرن کی باقیات درخت کی شاخ سے جھول رہی تھی۔ فوٹوگرافر کا کہنا ہے کہ چیتا انتہائی شرمیلا تھا اور مجھے اس کی تصویر لینے کیلئے 6گھنٹہ انتظار کرنا پڑا۔ چیتا چھپ کر وار کرنے میں ماہر ہے۔ جب بھی وہ کسی غزال، ہرن یا بارہ سنگھے کا شکا ر کرتا ہے ،پہلے خود کو چھپالیتا ہے اور پھر اچانک حملہ کرکے انہیں اپنی خوراک بناتا ہے۔

شیئر: