Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اگلے ہفتے نیا پاکستان بنتے دیکھ رہا ہوں،عمران

اسلام آباد... تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ اگلے ہفتے نیا پاکستان بنتے دیکھ رہا ہوں ۔ پانامہ کیس کا فیصلہ ہوجائے گا ۔ آپ سب کو اسلام آباد آنے کی دعوت دیتا ہوں۔ خوشیاں منائیں گے۔ جے آئی ٹی نے جو کام کیا وہ پاکستانی قوم کبھی نہیں بھولے گی۔ جمعہ کو کہوٹہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ منی لانڈرنگ، ٹیکس چوری اور دیگر مقدمات میں تمام ثبوت موجود ہونے کے باوجود نواز شریف کا استعفیٰ نہ دینا شرمناک ہے۔ میں نواز شریف کی جگہ ہوتا تو شرم سے ڈوب جاتا۔انہوںنے کہا کہ نواز شریف کہہ رہے ہیں کہ 30 سال سے احتساب ہو رہا ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ احتساب تو ہوا ہی نہیں ۔لوگوں کو خرید لیا جاتا ہے۔ کرپشن کے باعث ایک چھوٹا طبقہ امیر ہو رہا ہے جبکہ قوم پیچھے جارہی ہے۔ہرسال ایک ہزار ارب روپے کرپشن کی نذرہوجاتے ہیں۔ کرپشن سے ملک میں سرمایہ کاری نہیں آتی۔ دریں اثناءٹوئٹر پر بیان میںعمران خان نے کہا کہ نواز شریف اپنے ملک کو دھوکا دینے کے ساتھ اپنے مرحوم والد اور بچوں کو بھی سب کے سامنے بدنام کررہے ہیں۔ انہیں اپنے اس عمل کیلئے شرمندہ ہونا چاہئے۔

 

شیئر: