چنڈی گڑھ۔۔۔۔پٹیالہ میں جہیز نہ لانے اور بچی کی ولادت پر دیور نے اپنے دوستوں کے ساتھ بھابھی کو زدوکوب کیا ۔ پولیس نے 3افراد کے خلاف اسے قتل کرنے کی دھمکی دینے پر مقدمہ درج کرلیا۔بعد میں 2ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔متاثرہ خاتون مینا کشیپ کی شادی برجیت سنگھ سے ہوئی تھی۔ شوہر کے خاندان والوں نے بچی کی پیدائش کا برا منایااور جہیز کا مسلسل مطالبہ کرتے رہے جس پر دونوں میاں بیوی علیحدہ علیحدہ رہنے لگے۔بعد میں مینا کا دیور اپنے دوستوں کے ساتھ اس کے گھر گیا اور ہاکیوں سے بری طرح مارا ۔ خاتون کے والد کا کہنا تھا کہ یہ لوگ ہم سے 7لاکھ روپے کے جہیز کا مطالبہ کررہے تھے۔