Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مجید اچکزئی کی درخواست ضمانت مسترد

کوئٹہ ... انسداد دہشت گردی عدالت نے ٹریفک پولیس سارجنٹ کیس میں بلوچستان کے رکن اسمبلی مجید خان اچکزئی کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کوئٹہ میں گاڑی کی ٹکر سے ٹریفک سارجنٹ جاں بحق ہوگیا تھا۔ سوشل میڈیا پر واقعہ کی وڈیو وائرل ہو نے اور سپریم کورٹ کے از خود نوٹس کے بعد گرفتاری عمل میں آئی تھی۔ مجید خان اچکزئی پر اغوا کا ایک مقدمہ بھی دائر ہے جس کی ضمانت کا فیصلہ جوڈیشل مجسٹریٹ نے پیر تک محفوظ کرلیا۔ نجی اسپتال کے مالک کو اغوا کرنے کا بھی الزام ہے۔

 

شیئر: