رباط- - - - - ایڈونچر کے شوقین نوجوان نے 80 فٹ بلندکرین پر خطرناک کرتب کا مظاہرہ کیا۔یوں تو کسی بھی ایڈونچر کے دوران احتیاطی تدابیر لازمی ہیں لیکن جب بات ہو بلندی پرجا کرکرتب دکھانے کی تو خطروں کے کھلاڑیوں کو روکنا ناممکن ہے۔مراکش سے تعلق رکھنے والے خطروں کے کھلاڑی اس نو جوان کو ایڈونچرکے شوق نے ستایا تو یہ بغیر کسی حفاظتی اقدام کے ایک80فٹ بلند کرین پر چڑھ گیا۔خالد تینی نامی اس نوجوان نے 80 فٹ بلند کرین پر پہنچ کر بغیر کسی حفاظتی اقدام کے کرتب کا مظاہرہ کیا جسے دیکھنے والے حیران رہ گئے۔