Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مدد اور خیرات کرنے والے زیادہ خوش رہتے ہیں،تحقیق

لندن- - - - اسلام میں فلاحی کام اور خیرات کرنے والوں کو بہت بڑا مقام حاصل ہے اب یہ بات طبی تحقیق سے بھی ثابت ہو گئی ہے کہ جو لوگ دوسروں کی مدد اور خیرات کرتے ہیں وہ نسبتاً زیادہ خوش رہتے ہیں۔تحقیق کے مطابق اپنے ساتھیوں کی بہبود کا خیال رکھنے والے لوگ صرف اپنے متعلق سوچنے والے افراد کے مقابلے میں زیادہ خوش اور مطمئن رہتے ہیں۔کرداری معاشیات داں یعنی بیہیوریئل اکنامسٹ اس احساس کو گرمجوشی کی روشنی کہتے ہیں۔ اس کے علاوہ ماہرین نے یہ احساس پیدا کرنے والے دماغی حصوں کا جائزہ بھی لیا جس سے خوشی کو سمجھنے میں مزید مدد ملی ہے۔

شیئر: