لکھنؤ- - - - 26افراد کو موت کے گھاٹ اتارنے والے انعامی بدمعاش ملائم عرف سریندر کو ہفتہ کو گرفتار کرلیا گیا۔ اس پر 50 ہزار روپئے کا انعام مقرر تھا۔ سریندر پر الزام ہے کہ اسی نے یہاں زہریلی شراب تیار کرکے غیرقانونی دکانوں پر سپلائی کی تھی جسے استعمال کرکے 26 افراد موت کی نیند سو چکے ہیں۔ اس سلسلے میں پہلے سے 10 افراد گرفتار کرکے جیل بھیجے جاچکے ہیں۔گرفتار اس کے ساتھیوں نے انکشاف کیا تھا کہ سریندر ہی زہریلی شراب تیار کرکے بازار میں فروخت کرتا تھا۔ ضلع مجسٹریٹ نے بتایا کہ جس پولیس پارٹی نے اسے گرفتار کیا ہے انہیں انعام کے علاوہ توصیفی اسناد بھی دیئے جائیں گے۔