Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خود کوپرفیکٹ رکھنے کا بہت دبا ؤ ہوتا ہے، سری دیوی

ممبئی۔۔۔۔۔ بالی وڈ اداکارہ سری دیوی کا کہنا ہے کہ وقت کے ساتھ خودکواندر اور باہر سے پرفیکٹ کنڈیشن میں رکھنے کا بہت دبا ؤ ہوتا ہے اور سوشل میڈیا کی وجہ سے یہ پریشر اور بڑھ گیا ہے۔ہندوستانی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ نے کہا کہ گھر سے نکلتے وقت آپ کو انتہائی احتیاط برتنی پڑتی ہے کہ آپ نے کیا پہنا ہے اور آپ کیسے لگ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ذرا سی چُوک آپ کو سوشل میڈیا پر ٹرولز کا شکار بنا سکتی ہے۔واضح رہے کہ سری دیوی ہندوستانی سنیما کی ان ہیروئنز میں سے ایک ہیں جنہوں نے کافی لمبے عرصے تک انڈسٹری پر راج کیا۔ انہوں نے اپنے فن سے نہ صرف مداحوں کا دل جیتا بلکہ بے شمار ایوارڈز اور اعزاز بھی حاصل کئے۔

شیئر: