Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت: بنگالی صفائی کارکن قرار دیئے جانے والے ڈاکٹر کے خلاف ثبوت نہیں

کویت سٹی: کویتی وزارت داخلہ نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے وزارت صحت میں ڈاکٹر کے طو رپر کام کرنے والے بنگالی صفائی کارکن کے متعلق وضاحتی اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزارت داخلہ کا متعلقہ ادارہ اپنے کفیل کا بھیس بدلنے والے شخص کے بارے میں تفتیش کر رہا ہے حالانکہ ابھی تک اس کے پاس کوئی ٹھو س ثبوت فراہم نہیں ہوا جس سے ثابت ہو کہ جس شخص کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ وہ بنگالی صفائی کارکن ہے اور عراقی قبضے سے پہلے اس نے اپنے کویتی کفیل کے شناختی دستاویزات میں جعلسازی کرکے تمام کاغذات پر اپنی تصویر چسپاں کردی۔ مذکورہ شخص کی خبر ایک کویتی وکیل نے سب سے پہلے جاری کی تھی۔ متعلقہ ادارہ کویتی وکیل سے رابطہ کرکے دلائل کا جائزہ لے گا۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ جس شخص کو بنگالی صفائی کارکن کہا جارہا ہے اس کے خلاف ابھی تک کوئی ثبوت فراہم نہیں ہوا۔ 
 

شیئر: