ریاض۔۔۔۔پوری دنیا میں پیشہ ورانہ خدمات انجام دینے والی ایک بڑی کمپنی ’’ڈلویٹ‘‘نے تازہ ترین جائزہ شائع کرکے واضح کیا ہے کہ جی سی سی ممالک کی 50فیصد کمپنیاں یکم جنوری 2018سے ویلیو ایڈڈ ٹیکس(VAT) کیلئے تیار ہیں۔ جائزہ نگاروں کا کہنا ہے کہ 63فیصد کمپنیوں کو یقین ہے کہ ایڈیڈ ٹیکس جلد نافذ کردیا جائیگا جبکہ 32فیصد کا خیال ہے کہ ٹیکس نافذ ہوکر رہے گا۔ 5فیصد کا خیال ہے کہ یہ ٹیکس کسی قیمت پر نافذ نہیں ہوگا۔