Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لندن میں اسلام فوبیا پر او آئی سی کا مباحثہ

جدہ ۔۔۔۔اسلامی تنظیم برائے تربیت سائنس و ثقافت ( ایسسکو ) اور اسلامی تعاون تنظیم(او آئی سی) نے لندن میں اسلامک کلچرل سینٹر کے تعاون سے اسلام فوبیاپر مباحثے کا اہتمام کیا۔ شرکاء نے اسلام فوبیا کے قانونی اور ابلاغی پہلوؤں پر غور وخوض کیا۔ 2روزہ مباحثے کے دوران متعدد اہم پہلوؤں پر غور و خوض کیا گیا۔ مثال کے طور پر اسلام فوبیا کی لہر اور مذاہب کی توہین بین الاقوامی قانون میں۔ اسلام فوبیا اور انسانی حقوق، اسلام فوبیا اور ذرائع ابلاغ کے اخلاقی فرائض جیسے عنوانوں پر تفصیل سے غور و خوض کیا گیا ۔

شیئر: