Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نائب صدر جمہوریہ کیلئے بی جے پی کے امیدوار؟

نئی دہلی۔۔۔۔۔بی جے پی کے پارلیمانی بورڈ نائب صدر جمہوریہ کے امیدوار کے نام  کو حتمی شکل دیدی ۔ ذرائع نے بتایا کہ اس عہدے کیلئے کیرلا کے رہنما اوراج گوپال ، مہاراشٹر کے گورنر سکھ ودیا ساگر اور وزیر اطلاعات ونکیا نائیڈو کے نام لئے جارہے ہیں۔ اپوزیشن نائب صدر کیلئے پہلے ہی مغربی بنگال کے سابق گورنر گوپال کرشن گاندھی کا نام طے کرچکی ہے جو گاندھی جی کے پوتے ہیں۔دریں اثناء کانگریس کی صدر سونیا گاندھی نے پارٹی اجلاس میں گوپال کرشن گاندھی کا تعارف کرایا اور کہا کہ یہ تجربہ کار اور آئین کے ماہر ہیں۔ ملک کو درپیش بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔سونیا نے کہا کہ ملک کو ان لوگوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے جو ملک میں تنگ نظر ی اور پھوٹ ڈالنے والی فرقہ وارانہ سوچ مسلط کرنا چاہتے ہیں۔

شیئر: