Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عکاظ میلہ عالمی شکل اختیار کرلے گا شہزادہ سلطان بن سلمان

مکہ مکرمہ۔۔۔۔محکمہ سیاحت و آثار قدیمہ کے سربراہ شہزادہ سلطان بن سلمان نے واضح کیا کہ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز عکاظ میلے کو عالمی میلہ دیکھنے کے آرزومند ہیں۔ 11واں عکاظ میلہ گزشتہ برسوں سے مختلف ہے۔ اس کی افتتاح تقریب پر سعودی تشخص چھایا ہوا تھا۔ مملکت کے قومی ورثے اور قومی گیتوں نے سماں باندھ دیا تھا۔ طائف کے نوجوانوں نے اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ شہزادہ سلطان بن سلمان نے بتایا کہ عکاظ میلہ شکل و صورت ، سیاحتی اداروں پروگراموں اور سہولتوںکے حوالے سے یکسر منفرد ہوگا۔ 250برس تک بلا انقطاع جاری رہنے والے عکاظ میلے کو نئے خطوط پر استوار کیا جارہا ہے۔ الجزائر کے وزیر ثقافت عزالدین میہوبی کی تجویز پر آئندہ سال سے ’’معلقات‘‘ایوارڈ بھی جاری ہوگا۔ عکاظ میلہ عظیم الشان اقتصادی مرکز کی شکل اختیار کرلے گااسے 25ملین سے زیادہ لوگ دیکھنے آئیں گے۔

شیئر: