دوحہ۔۔۔۔امیر قطر کے سابق مشیر ڈاکٹر عبدالمنعم سعید نے توقع ظاہر کی ہے کہ موجودہ قطری بحران کے 3منظر نامے ہوسکتے ہیں۔ پہلا منظر نامہ یہ بنتا ہے کہ موجودہ صورتحال جوں کی توں برقراررہے اور بحران طول اختیار کرلے۔ یہ اس صورت میں ہوگا جب قطر اپنے خلاف لگائے گئے الزامات سے انکار کی پالیسی پر گامزن رہے اور ہشتگردی کی سرپرستی ترک کرنے کے مطالبات مسترد کرتا رہے۔دوسرا منظر نامہ یہ ہوسکتا ہے کہ قطر پر عالمی دباؤ بڑھ جائے ، دنیا کا کوئی بھی ملک ایسا نہیں جو اس بات سے انکاری ہوکہ قطر دہشتگردی کی مزاحمت کے حوالے سے منفی کردار ادا کررہا ہے۔بحران میں ثالثی کرنے والے ممالک بھی قطر کے اس کردار کو تسلیم کررہے ہیں۔اس حوالے سے قطر پر تمام ممالک دباؤ ڈال سکتے ہیں۔ تیسرا منظر نامہ یہ ہوسکتا ہے کہ سعودی عرب ، امارات ، بحرین اور مصر،قطر پر اپنے وسائل کے ذریعے دباؤ بڑھائیں اور اسے عرب مطالبات قبول کرنے پر آمادہ کریں۔