سرینگر۔۔۔۔ہندوستانی فوج کے جوان نے اپنے ایک افسر کو اس وقت گولی مار کر ہلاک کردیاجب اسے ڈیوٹی کے دوران موبائل فون استعمال کرنے سے منع کیا گیا تھا۔ یہ جوان اڑی سیکٹرمیں تعینات تھا اور اس نے میجر شیکھر تھاپا کے جسم میں 5گولیاں داغ دیں۔فوج کے ترجمان نے واقعہ کی تصدیق کی ہے۔بتایا جاتا ہے کہ میجر نے اسے بلاکر تنبیہ کی تھی کہ وہ حساس علاقے میں موبائل فون کے استعمال پر کمانڈنگ افسرسے شکایت کریگا۔اس نے موبائل چھین کر اسے توڑ پھوڑ دیا تھا جس کے بعد دونوں میں تلخ کلامی ہوئی اور جوان نے میجر کو اپنی A-K47رائفل سے فائرنگ کرکے کردیا۔ اس کے خلاف تحقیقات جاری ہے۔