اسلام آباد ... ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے کہا ہے کہ کشمیر ہر لحاظ سے پاکستان کا ہی حصہ ہے۔کشمیریوں نے بار ہا الحاق پاکستان کی ہی بات کی ہے۔ کشمیر کے تنازع کا اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل چاہتے ہیں۔ منگل کو سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ میڈیا کشمیریوں کی آواز پہنچانے کا موثر ذریعہ بن چکا ہے۔ہندکشمیر پر ہر لحاظ سے کمزور وکٹ پر ہے۔ نوجوانوں کو مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے لئے سوشل میڈیا پر فعال ہونا چاہیے۔ترجمان نے کہا کہ تحریک آزادی کشمیر میں خواتین کی قربانیاں قابل ستائش ہیں ۔ترجمان نے کہا کہ پاکستان نے اقوام متحدہ اور عالمی برادری تک ہر فورم پر کشمیر کی آواز پہنچائی ہے۔