Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاک سر زمین کے عہدیداروں کا قتل کراچی میں بدامنی کی کوشش ہے

ریاض ( ذ۔ م) پاک سرزمین فورم مڈل ایسٹ کے چیف ا?رگنائزر شمشاد علی صدیقی، ڈپٹی ا?رگنائزر ڈاکٹر محمد نعیم قائم خانی، اراکین مجلس عاملہ فیصل ارشاد خان، پروفیسر ڈاکٹر مجاہد خان کے علاوہ حنیف بابر، انجینئر فاخر بلوچ، سید عدنان حیدر، ڈاکٹر اشتیاق اور جملہ رہنماؤں نے اپنے مشترکہ بیان میں کراچی میں ہونے والے ٹارگٹ کلنگ کے واقعہ میں پاک سرزمین پارٹی کے اراکین راشد لال اور عبدالمجید ندیم مولانا کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے شہر کا امن خراب کرنے کی کوشش قرار دیا۔ انہوں نے کہا اس واقعہ میں وہی دہشت گرد ملوث ہیں جن کی وجہ سے کراچی ایک عرصہ تک دہشت اور خوف کی علامت بن گیا تھا۔ اب جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی رات دن کی محنت اور عوام کے تعاون سے کراچی پھر سے روشنیوں کا شہر بننے جارہا تھا تو یہ بات ان بھتہ خوروں اور دہشت گردوں کو قطعی طور پر منظور نہیں۔ اسی لئے انہوں نے محب وطن پاکستانی اور پاک سرزمین پارٹی کے ذمہ داروں کو نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا کہ چونکہ وہ عوام کے جان و مال کی حفاظت میں مکمل طور پر نااہل ثابت ہوئی ہے لہٰذا وہ فوری طور پر مستعفی ہو جائے اور شہدا کے لواحقین کو فوری معاوضہ ادا کیا جائے۔

شیئر: