جدہ- - - - - - ہزارے وال اوورسیز پاکستانیز فورم کے زیر اہتمام عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔اوورسیز ہزارے وال فورم جدہ کے رہنما سردار رفیق کی جانب سے رکھی گئی عید ملن میں جدہ اور مکہ میں مقیم ہزارہ سے تعلق رکھنے والی کاروباری اور سماجی شخصیات نے شرکت کی۔مقررین میں اشفاق قریشی ،نورالحسن گجر ،چوہدری دلپذیر ،راجہ بشیر، روشن خان ،شاہ جہاں مغل ،رفیق خان، امتیاز ،قریشی ملک دالدار،اسرار خان،یاسر ہارون اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب میں مقیم ہزارے وال ایک پلیٹ فارم پر اکٹھے ہیں اور اپنے ملک اور علاقے کی ترقی کیلئے کو شاں ہیں۔