Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہندوستانی ڈپٹی ہائی کمشنر کی طلبی،پاکستان کا احتجاج

اسلام آباد... پاکستان نے بدھ کو ہندوستانی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو دفتر خارجہ طلب کرکے کنٹرول لائن پر ہندوستانی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ اور2 شہریوں کی ہلاکت کے خلاف شدید احتجاج کیا ہے۔ڈپٹی ہائی کمشنر کو احتجاجی مراسلہ بھی دیا گیا ۔جس میں کہا گیا کہ ہند مسلسل ایل او سی پر فائرنگ کرکے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کررہا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز لائن آف کنٹرول پر فائرنگ سے2 شہری جاں بحق ہوگئے تھے۔ اس سے قبل وادی نیلم میں پاک فوج کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

 

شیئر: