Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دہشتگردی پرقطرکی پالیسی دہری؟

واشنگٹن۔۔۔۔امریکہ کے ریٹائرڈجنرل جیمز کارنوائے نے کہا ہے کہ قطر دہرا کھیل کھیل رہا ہے۔ اس نے ایک طرف 11ستمبر کے طیارہ حملوں کے بعد دوحہ میں امریکی افواج کے 2اڈوں کیلئے ایک ارب ڈالر سے زیادہ خرچ کرکے انسداد دہشتگردی مہم میں حصہ لیا اور دوسری جانب شدت پسندوں کی مدد بھی کررہا ہے۔ سلسلہ جاری رکھا۔امریکہ برسہا برس تک حماس ، اخوان اور شامی شدت پسندوں کو قطر کی امیرترین شخصیتوں کی جانب سے پیش کئے جانیوالے اربوں ڈالر سے چشم پوشی برتتا رہا ہے۔امریکی جنرل نے مزید کہا کہ دہشتگردی کیلئے معروف شخصیتوں اور انہیں مالی مدد فراہم کرنے کو قطر محفوظ پناہ گاہ فراہم کئے ہوئے ہے۔ قطر شدت پسند عناصر کو اپنے میڈیا میں مواقع مہیا کررہا ہے۔ قطر کی اسی دوہری پالیسی نے اسے عربو ںسے الگ تھلگ کرکے ایران کی گود میں ڈال دیا ہے۔ امریکی جنرل نے دوحہ میں العیدیدفوجی اڈے کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ قطری حکام کے ذہنوں سے یہ حقیقت اوجھل ہورہی ہے کہ یہ فوجی اڈہ جس مقصد کیلئے قائم کیا گیا تھا اسے دہشتگردی کی قطر کی سرپرستی سے نقصان پہنچ رہا ہے۔قطر کو دہشتگردی کی سرپرستی بند کرنا ہوگی اور امریکہ کو سعودی عرب اور مصر کو یہ یقین دہانی کرانا ہوگی کہ انسداد دہشتگردی کے مشن میں امریکہ ان کے ساتھ ہے۔

شیئر: