راولپنڈی...ٓٓ آپریشن خیبرفور میں پاک فوج نے 90 مربع کلومیٹر کا علاقہ دہشت گردوں سے خالی کرالیا۔آئی ایس پی آرکے مطبق آپریشن خیبر فور میں اب تک 13 دہشت گرد مارے جا چکے 6 دہشت گرد زخمی ہوئے جھڑپ میں پاک فوج کے سپاہی عبدالجبار جاں بحق ہوئے۔ پاک فوج کے اسپیشل سروسز گروپ نے کارروائی کرتے ہوئے بارودی مواد کو قبضے میں لے کر اسے ناکارہ بنادیا۔پاک فضائیہ ،آرمی ایوی ایشن اور آرٹلری کی مشترکہ کارروائیوںمیں دہشت گردوں کے کئی ٹھکانے تباہ کرد ئے گئے پاک فوج کی مختلف سمت میں پیش قدمی جاری ہے۔