اسلام آباد ... وزیر دفاع ، پانی وبجلی خواجہ آصف نے واضح کیا ہے کہ موجودہ حکومت کےخلاف سازش کے تانے بانے ملک سے باہر ہیں ۔ میرے پا س اس کے ثبوت موجود ہیں۔ عدلیہ اور نہ فوج کسی سازش کا حصہ ہیں ۔ دونوں ادارے آئین کے اندر رہ کر کام کررہے ہیں ۔جے آئی ٹی پر تحفظات تھے جس کا برملا اظہار کیا ۔ جمعرات کو ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ نواز شریف پر الزام ڈھونڈا جارہا ہے تعلق جوڑنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔آنے والے دنوں میں پاکستان معاشی قوت بنے گا ۔ہمارے دشمن چاہتے ہیں ۔ پاکستان دہشتگردی میں الجھا رہے ۔پارٹی میں کوئی توڑ پھوڑ نہیں ہورہی ہے ۔نواز شریف کی قیادت میں متحد ہیں۔نواز شریف کہیں نہیں جارہے ہیں ¾ 2018کے الیکشن میں حصہ لینگے ۔ انہوںنے کہاکہ جے آئی ٹی کے پراسس کے دور ان سوالات اٹھے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ ججوں کا احتساب جج کر تے ہیں ۔بیورو کریٹس کا احتساب بیورو کریٹ کرتے ہیں ۔ وزیراعظم محمد نواز شریف سپریم کورٹ کی جانب سے بنائی گئی جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے ۔ اپنے بچوں کو پیش کیا۔ ایسی پاکستان کی ستر سالہ تاریخ میں مثال نہیں ملتی ۔انہوںنے کہاکہ سپریم کورٹ نے کہہ دیا ہے کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ پر فیصلہ نہیں دینگے ۔