Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دہشت گردی پر احتساب سے بچنے کیلئے قطر کا پریشر گروپ سے معاہدہ

واشنگٹن- - - - - - امریکی ویب سائٹ ’’ پولیٹیکو‘‘ نے انکشاف کیا ہے کہ قطری حکام نے دہشتگردی کی سرپرستی و مالی اعانت پر عالمی احتساب سے بچنے کیلئے پریشر گروپوں سے معاہدے کر لئے ۔ ویب سائٹ نے اس کی تفصیلات دیتے ہوئے واضح کیا کہ بحران شروع ہونے سے قبل ہی پریشر گروپوں سے معاہدے شروع کر دئیے گئے تھے ۔ بحران شروع ہونے پر واشنگٹن کی 3مزید کمپنیوں سے معاہدے کئے گئے ۔ دل کھول کر معاوضے طے کئے گئے ۔ آئندہ ایام میں قانونی مشاورت کیلئے مزید کمپنیوں کی خدمات حاصل کی جائیں گی ۔ حکومت قطر بحران ختم ہونے تک 4کمپنیوں کو ماہانہ 3لاکھ ڈالر ادا کرے گی جبکہ پریشربنانیوالی کمپنیوں کو ماہانہ کم از کم 1.4ملین ڈالر ادا کئے جائیں گے ۔ ویب سائٹ پر یہ عندیہ دیا گیا ہے کہ واشنگٹن کے پریشر گروپ اس صورتحال انتہائی فائدہ اٹھانے کے چکر میں پڑے ہوئے ہیں ۔ قطری امریکی بزنس کونسل کے چیئرمین اور قطر میں امریکہ کے سابق سفیر پیٹرک تھیروز کا کہنا ہے کہ بحران شروع ہونے سے قبل واشنگٹن میں قطری حکام پر معمولی سا پریشر تھا ۔ قطری دفتر خارجہ کے کئی عہدیداروں نے امریکی حکومت کے متعدد عہدیداروں ، قانون سازوں اور صحافیوں سے رابطے کیلئے واشنگٹن کے سفر کئے ۔ قطر نے برٹش پبلک ریلیشن پورٹ لینڈ کمیونیکیشن سے معاہدے کئے ۔ اسی طرح لیوک کمپنی سے بھی معاہدہ کیا ۔ مزید کمپنیوں سے بھی معاہدے کی سلسلہ جنبانی شروع ہو گئی ہے ۔

شیئر: