شہزادہ محمد بن نایف سے متعلق میڈیا دعوؤں کا حقیقت سے تعلق نہیں
سبکدوشی قومی مفاد کے تحت کی گئی،نہ کوئی دباﺅ ڈالا گیا اور نہ بد سلوکی کی گئی
ریاض: ایک اعلیٰ سعودی عہدیدار نے شہزادہ محمد بن نایف کی سبکدوشی سے متعلق رائٹر کی کہانی کی تردید کرتے ہوئے واضح کیا کہ یہ ہالی ووڈ فلمی دنیا کی کہانی سے ملتی جلتی ہے ۔ اعلیٰ عہدیدار نے اطمینان دلایا کہ عالمی خبر رساں ایجنسی نے اس حوالے سے جو کہانی ترتیب دی ہے اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ۔ فضول گوئی سے زےادہ اس کی کوئی حیثےت نہیں ۔اعلیٰ عہدیدار نے کہا کہ شہزادہ محمد بن نایف کو قومی مفاد کے پیش نظر عہدے سے سبکدوش کیا گیا ان پر کوئی دباﺅ نہیں ڈالا گیا ۔ ان کے ساتھ کوئی ناروا سلوک نہیں کیا گیا ۔ اس کے برخلاف رپورٹ میں جو کچھ بھی کہا گیا ہے بالکل غلط ہے ۔ سبکدوشی کے اسباب صیغہ راز میں ہی رہیں گے ۔