اسلام آباد ...سپریم کورٹ نے پانامہ کیس کی سماعت کے دوران جے آئی ٹی رپورٹ کاوالیم 10 بھی منگوا لیا۔ جسٹس عظمت سعید نے ریمارکس دیئے کہ اس جلد میں جے آئی ٹی کے خطوط کی تفصیل ہو ں گی ۔ بہت سی چیزیں واضح ہوجائیں گی۔ جے آئی ٹی رپورٹ کا سربمہر والیم 10 عدالت میں پیش کردیا گیا۔والیم 10 کی سیل عدالت میں کھول دی گئی ۔ جسٹس عظمت سعید نے ریمارکس میں کہا کہ خواجہ صاحب یہ والیم آپ کی درخواست پر کھولا جارہا ہے۔ عدالت نے خواجہ حارث کو والیم 10 کی مخصوص دستاویز پڑھنے کو دی ۔ عدالت کی جانب سے ریمارکس دیئے گئے کہ ابھی والیم 10 کسی کو نہیں دکھائیں گے۔