Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گائے کے نام پر تشدد بلا جواز ہے ،ارون جیٹلی

نئی دہلی۔۔۔۔وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے حکومت کے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ گئورکشکوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔اسی کے ساتھ انہوں نے گایوں کے تحفظ کی آئینی ذمہ داری پر بھی روشنی ڈالی۔راجیہ سبھا میں مسلمانوں اور دلتوں پر حملوں اور سرعام ان کے قتل کی وارداتوں کے بارے میں بحث کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نے اس کی سختی سے مذمت کی ہے جبکہ میں نے بھی ان سے اس معاملے پر 3مرتبہ بات کی تھی۔ اس قسم کے تشدد کا کوئی جواز نہیں۔ہم گایوں کا احترام کرتے ہیں ، اس کا یہ مطلب نہیں کہ لوگوں پر تشدد کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ باہمی احترام اور صبر و تحمل بھی ساتھ ساتھ چلتے رہناچاہئے۔

شیئر: