Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حیدرآباد میٹرو کے ستون سے کار ٹکرا گئی، ایک شخص ہلاک، 5 زخمی

حیدرآباد- - - - - -  دوست کی سالگرہ کی تقریب میں شرکت کے بعد واپسی کے دوران پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک شخص ہلاک اور دیگر 5 زخمی ہوگئے ۔یہ حادثہ اُس وقت پیش آیاجب حیدرآباد کے چیتنیہ پوری علاقہ کے قریب ان افراد کی کار میٹرو ریل کے ستون سے ٹکراگئی ۔یہ حادثہ گزشتہ رات دیرگئے پیش آیا۔ یہ نوجوان ایل بی نگرمیں سالگرہ کی تقریب میں شرکت کے بعد واپس ہورہے تھے۔ اس حادثہ میں میٹرو ریل کے ستون کے قریب سونے والا ایک شخص بھی زخمی ہوگیا ۔مقامی افراد نے زخمیوں کو علاج کیلئے فوری طور پر کوتہ پیٹ کے ایک پرائیویٹ اسپتال کے علاوہ عثمانیہ اسپتال منتقل کیا ۔ مرنے والے نوجوان کی شناخت چیتنیہ کے طورپر کی گئی ہے۔کا ر چلانے والا نوجوان محفوظ رہا ۔اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے حادثہ کے مقام کا معائنہ کیا۔ پولیس نے کار چلانے والے کو حراست میں لے کر اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔پولیس نے ابتدائی جانچ میں بتایا کہ حالت نشہ میں کار چلانے کے سبب یہ حادثہ پیش آیا۔

شیئر: