ابھا-------- قطر نے رمضان المبارک میں ارض مقدس آنے والے اپنے1633 معتمرین کے خلاف ظلم و ستم کی من گھڑت کہانیاں میڈیا میں پھیلا دیں۔ قطر نے عمرہ و زیارت کے مبارک پروگرام کو سیاست سے آلودہ کر دیا۔ اس نے دعویٰ کیا کہ قطری معتمرین کو ہوٹلوں سے نکال دیا گیا اور انہیں پریشان کیا گیا۔ وزارت حج و عمرہ نے مفصل رپورٹ جاری کر کے واضح کیا کہ امسال 67لاکھ 50ہزار معتمرین ارض مقدس آئے ۔ انہو ں نے قطری معتمرین سمیت سکون و اطمینان کے ساتھ عمرہ و زیارت کی۔