Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکی بمباری سے 16 افغان اہلکار ہلاک

  قندھار...جنوبی افغان صوبے ہلمند میں امریکی فضائی حملے میں 16 افغان پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے ۔ امریکی فوج نے ایک بیان میں حملے کی تصدیق کی ہے ۔ علاقے میں فضائی کارروائی طالبان کے خلاف افغان فورسز کی مدد کے لئے کی گئی تھی۔طیاروں نے افغان ہلکاروں پر ہی بم گرا دئیے ۔ حملہ ضلع گریشک کے ایک کمپاونڈ پر کیا گیا ۔ جہاں افغان اہلکار جمع تھے ۔ مرنے والوں میں2 کمانڈر شامل ہیں ۔واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہے۔ واضح رہے کہ ہلمند صوبے کا زیادہ تر حصہ طالبان کے قبضے میں ہے۔ پچھلے سال صوبہ قندوز میں امریکی فضائی حملے میں 32 شہری جاں بحق ہوگئے تھے ۔

 

شیئر: