Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوپی کے تربیتی کیمپ میں 146خدام الحجاج نے کورس مکمل کر لیا

لکھنؤ-- - - - - - حج کمیٹی آف انڈیا کے ذریعہ خدام الحجاج کیلئے منعقدہ یک روزہ تربیتی پروگرام کا اختتام یہاں مولانا علی میاں حج ہاؤس میں ہوگیا۔تربیت کے دوران خادم الحجاج کو بتایا گیا کہ کس طرح سے وہ عازمین حج کی مدد کریں گے اور ہر حال میں صبر وضبط کا مظاہرہ کریں۔ سفر حج کے دوران خدام الحجاج بہت ہی اہم ذمہ داری کو انجام دیتے ہیں جس سے سفر حج کے دوران عازمین حج کو کسی قسم کی پریشانی نہ ہو۔تربیتی کیمپ میں پوری ریاست سے آئے تقریباً146خدام الحجاج نے شرکت کی۔ تربیت کے دوران حج کمیٹی آف انڈیا کے ممبر ڈاکٹر افتخار جاوید، محمد مقصود اشرف(اشرفی میاں) محمد شوکت اور اترپردیش حج کمیٹی کے سینیئر ایڈمنسٹریٹو افسر محمد عارف موجود تھے۔

شیئر: