Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان سے ترکی صدر رجب طیب اردگان کی ملاقات

جدہ: خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز سے ترکی صدر رجب طیب اردگان نے ملاقات کی۔ جدہ کے قصر السلام میں شاہ سلمان نے ترکی صدر اور ہمراہ وفد کا استقبال کیا۔ دونوں رہنماؤں نے خطے کو درپیش اہم امور پر تبادلہ خیال کیا نیز انسداد دہشت گردی کے لئے کی جانے والی کوششوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ملاقات میں گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل، وزیر داخلہ شہزادہ عبد العزیز بن سعود بن نایف اور وزراء کے علاوہ اہم عہدیدار موجود تھے۔
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

شیئر: