Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کابل دھماکے میں مرنے والے 35 ہو گئے

کابل... کابل کے مغربی علاقے میں پیرکی صبح کار بم دھماکے میں مرنے والوں کی تعداد35 ہوگئی ۔ دھماکااتنا شدید تھا کہ اس کی آواز دور تک سنی گئی۔ قریبی عمارتیں لرز اٹھیں۔ وزرات داخلہ کے ترجمان نے بتایا دھماکا خیز مواد سے لدی گاڑی وزارت کان کنی کے ملازمین کو لے کر جانے والے بس سے جا ٹکرائی۔ حملے کا ہدف تاحال واضح نہیں ہوسکا۔جائے وقوعہ کے قریب معروف سیاستدان اور سابق جنگجو محمد محقق کا گھر بھی ہے۔ خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ حملے کا ہدف سیاستدان کا گھر تھا تاہم گارڈز نے کوشش ناکام بنادی۔کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

 

شیئر: