Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

محاذ آرائی یا جنگ نہیں چاہتے، وینکیا نائیڈو

نئی دہلی۔۔۔۔نائب صدر جمہوریہ کیلئے این ڈی اے امیدوار وینکیا نائیڈو نے انتباہ دیا ہے کہ سرحد پار سے آنیوالے دراندازوں کو ہندوستانی فوج سبق سکھائے گی۔ نئی دہلی میں کارگل پراکرم پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے دعویٰ کیا کہ کشمیر ہند کا اٹوٹ انگ ہے۔ اس کی ایک انچ زمین کو بھی لینے کی اجازت نہیں دینگے۔انہوں نے کہاکہ محاذ آرائی اور جنگ نہیں چاہتے۔تشدد کے بھی حامی نہیں امن چاہتے ہیں۔پڑوسی ملکوں سے پرامن تعلقات کے خواہاں ہیں۔ہمیں بھی ایسے ہی جذبے سے جواب دیا جائے۔نائیڈو نے سرحد پار دہشتگردی کے حوالے سے کہا کہ کیا پاکستان کو 1971ء کی جنگ یاد نہیں ؟۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی انسانیت کی دشمن ہے، اس کا کوئی مذہب نہیں۔بدقسمتی سے پاکستان مذہب اور دہشتگردی کو ملا رہاہے۔اس نے دہشتگردی کو ریاستی پالیسی بنا رکھا ہے۔ اسے سمجھ لینا چاہئے کہ اس سے کوئی مدد نہیں ملے گی۔ نائیڈو نے کہا کہ تمام اختلافات کو غیر فوجی طریقوں سے حل کرنے پر یقین رکھتے ہیں تاہم اگر کوئی مذموم عزائم کے ساتھ دراندازی کریگا تو اسے ہماری فوج سبق سکھائے گی۔ ہندوستانی فوج ایسی تمام کوششوں کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیارہے۔

شیئر: