مصری نوجوان نے زیر آب نکا ح کی تقریب منعقد کی
قاہرہ ..... مصری نوجوان نے اپنی برطانوی منگیترسے زیر آب نکاح کیا ۔ نکاح خواں نے بھی غوطہ خوری کا لباس پہنا آکسیجن سیلنڈر لگا کر عروسی جوڑے کے ہمراہ سمندر کی تہہ میں جاکر نکا ح پڑھایا ۔ عکاظ اخبار کے مطابق مصر سے تعلق رکھنے والے نوجوان نے اپنے نکاح کی تقریب زیر آب منانے کا فیصلہ کیا جسے اس کی ہونے والی بیوی نے بھی پسند کیا ۔ جوڑے نے یہ فیصلہ کیا کہ انکا نکاح بھی زیر آب پڑھایا جائے گا ۔ برطانوی شہریت رکھنے والی صوفیا نے بحرالاحمر کی تہہ میں نکاح کی رسم اداکرنے کے تمام انتظامات مکمل کئے جس کے لئے انہیں نکاح خواں کے انتظام میں کافی دشواری کا سامنا کرنا پڑا ۔ زیر آب نکاح پڑھانے کےلئے نکاح خواں آسانی سے نہ مل سکا بالاخر ایک نکاح خواہاں نے اس شرط پر حامی بھری کہ اس کے زیر آب جانے کے تمام ترانتظامات جوڑے کو کرنا ہو نگے ۔ نکاح خواں کی شرط ماننے کے بعد تقریب کا بندوبست کیا گیا جس میں تینوں افراد غوطہ خوری کا لباس پہن کر زیر آب گئے جہاں انہو ںنے نکاح کی رسم اداکی ایجاب و قبول کے بعد دولہا نے دلہن کو انگوٹھی پہنائی اور یادگار لمحات کی عکاس بندی کی گئی ۔