Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکی رکن کانگریس کو حجاب اتارنے کی دھمکی

انقرہ۔۔۔۔امریکہ کی رکن کانگریس الہان عمرنے بتایا ہے کہ اسے واشنگٹن میں قیام کے دوران ایک ٹیکسی ڈرائیورنے حجاب اتارنے کی دھمکی دی۔ یہ سب کچھ اسلام فوبیا کا اثر ہے۔ الوطن اخبار نے بی بی سی کی رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب الہان عمر وائٹ ہاؤس میں منعقد ہونیوالے سیاسی ،تعلیمی پروگرام میں شرکت کرکے ہوٹل واپس آرہی تھیں۔ ٹیکسی ڈرائیورنے انہیں حجاب اتارپھینکنے کی دھمکی دے ڈالی۔ عمر امریکی ایوان نمائندگان میں پہلی مسلم خاتون ہیں جو حجاب کی پابندی کرتی ہیں۔انہوں نے خود اپنا قصہ یہ کہہ کر سنایا کہ میں وہائٹ ہاؤس سے ہوٹل آرہی تھی ، ڈرائیور نے سخت کلامی کی اور میراحجاب اتارنے کی دھمکی بھی دی۔ الہان عمر صومالیہ نژادہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ڈرائیور نے مجھ سے اس طرح گفتگو کی گویا میں دہشتگرد تنظیم داعش کی رکن ہوں۔ انہوں نے سوال کیا کہ آخر کیا وجہ ہے کہ لوگ اس قدر بے باکی سے کھلم کھلا مسلمانوں کے خلاف نفرت اور کینے کااظہار کررہے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ خودکومحفوظ نہیں سمجھ رہی ہیں۔ڈرائیورکو معلوم ہے کہ میں کہاں رہتی ہوں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ مینی سوٹا ریاست میں اپنے گھر واپسی کے بعد اس حوالے سے مفصل رپورٹ تحریر کرونگی۔

شیئر: