Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تیل نرخوں میں کمی سے خلیجی ریاستیں متاثرہونگی،آئی ایم ایف

قاہرہ۔۔۔۔۔عالمی مالیاتی فنڈ نے واضح کیا ہے کہ خسارے سے دوچار سعودی بجٹ میں توازن اسی وقت پیدا ہوگا جب ایک بیرل تیل کی قیمت 77.7ڈالر ہوگی۔فی الوقت سعودی وزارت خزانہ کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق سعودی عرب کے قومی بجٹ کو 326ارب ریال خسارے کا سامنا ہے۔ المدینہ اخبار کے مطابق عالمی مالیاتی فنڈ کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں صرف کویت ایسی خلیجی ریاست ہے جو یہ ہدف حاصل کرنے کی پوزیشن میںہے۔ فنڈ نے خدشہ ظاہر کیا کہ تیل نرخوں میں کمی کے اثرات سے خلیجی ممالک مستقبل قریب میں بھی دوچار ہیں گے۔

شیئر: