Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سی پیک پر سیاست نہیں کریں گے ،زرداری

کراچی ...پیپلزپارٹی کی قیادت نے فیصلہ کیا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کی تکمیل کےلئے وفاق سے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا ۔کیونکہ یہ منصوبہ پاکستان کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ۔ اس منصوبے سے پاکستان کا آئندہ مستقبل وابستہ ہے ۔وفاقی حکومت پاک چین اقتصادی راہداری کے تمام منصوبوں پر صوبائی حکومتوں کو اعتماد میں لے کر فیصلے کرے اور تمام صوبوں میں سی پیک میں شامل منصوبوں پر جلد کام شروع کرایا جائے۔ بدھ کو پیپلز پارٹی کے سندھ سے تعلق رکھنے والے قومی اور سندھ اسمبلی کے ارکان کے اجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے کہا کہ سی پیک منصوبہ معاشی طور پر گیم چینجر ہے۔ اس منصوبے پر کام پیپلز پارٹی کی حکومت نے شروع کیا تھا۔ چاہتے ہیں کہ یہ منصوبہ بغیر کسی رکاوٹ کے جلد مکمل ہو۔ پیپلز پارٹی ہر قسم کے تعاون کیلئے تیار ہے۔ حکمراں اس منصوبے پر چھوٹے صوبوں کے تحفظات کو بھی دور کریں۔ وفاقی حکومت نے صوبائی حکومتوں اور پارلیمانی جماعتوں کو اعتماد میں نہیں لیا تو پھر پارلیمنٹ سمیت ہر سطح پر اس مسئلے کو اٹھائیں گے تاہم منصوبے پر سیاست نہیں کریں گے اور نہ سی پیک کو سیاست کی نظر ہونے دینگے۔ زرداری نے سی پیک میںسندھ کے 3منصوبوں کو شامل کرانے پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علیشاہ کی کارکردگی کو سراہا۔ سی پیک کا خیال اور پالیسی دیکر اپنا اشتہار تاریخ میں دیدیا۔ میڈیا میں کریڈٹ لینے کیلئے کہ اشتہار کون دے رہا ہے اس سے ہمارا سروکار نہیں۔ سب سی پیک کے مالک ہیں۔ سی پیک پر بات کرنے کیلئے کتاب لکھنا پڑیگی۔

شیئر: