Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمران پر ہتک عزت کا دعوی کرینگے،مریم اورنگزیب

اسلام آباد... وزیرمملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان نے 10 ماہ تک شور مچا کر ملک میں انتشار پھیلایا اور اب پانامہ کو بھولنے کی بات کرتے ہیں ۔ ان پرہتک عزت کا دعویٰ کریں گے۔سپریم کورٹ کے باہرمیڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیرم مملکت نے کہا کہ سپریم کورٹ میں عمران خان کو پھر شرمندہ ہونا پڑا۔ تحریک انصاف کی جانب سے نیا موقف پیش کیا گیا اور کہا گیا کہ پانامہ کیس کو بھول کر وزیراعظم کی تقریر کی بات کی جائے۔ اب آپ پانامہ کو بھول جائیں لیکن ہم نہیں بھولیں گے۔ عمران خان نے 10 ماہ تک شور مچایا اور ملک میں انتشار پھیلایا۔ اس کا جواب کون دے گا۔ پانامہ کیس سے وزیراعظم کا کوئی تعلق نہیں۔ جھوٹی کہانی کو مزید جھوٹ بول کر پیش نہیں کیا جاسکتا۔ عمران خان کو مایوسی ہوگی۔آپ کو پتلی گلی سے بھاگنے نہیں دیں گے۔ ہتک عزت کا دعویٰ کریں گے۔مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ خان صاحب کو ہمیشہ عدالتوں کے باہر عدالت لگانے کا شوق ہوتا ہے۔ تحریک انصاف کو آج پھر شرمندہ ہونا پڑا۔ عمران خان کو جھوٹ بولنے کی عادت پڑ گئی ہے۔ 

شیئر: