Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لبنانی نابینا اناؤنسر کا نام گنیز بک میں شامل

بیروت ۔۔۔۔۔لبنان کی نابینا ٹی وی اناؤنسر کانام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل ہوگیا۔لبنانی اناؤنسر دالیا فریفرنے لبنان کے سرکاری ٹی وی سے مسلسل 24گھنٹے تک پروگرام پیش کیا۔ اسے نئے ریکارڈ کا سرٹیفکیٹ جاری کردیا گیا۔دالیافریفر نے 24گھنٹے کے پروگرام کے دوران 70سے زیادہ مہمانوں سے انٹرویوکئے۔ ہر انٹرویو 15منٹ پر مشتمل رہا۔ مہمانوں سے آرٹ، ثقافت، سیاست،معاشرے، طب وصحت اور کھیلوں پر سوالات کئے۔ 24گھنٹے کے دوران مسکراہٹ اس کے چہرے پر بکھری رہی۔ دالیاکا کہنا ہے کہ 24گھنٹے مکمل ہونے سے چند لمحہ قبل اسے چکر کا احساس ہوا تاہم ضبط و تحمل سے کام لیا۔

شیئر: