Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

معزول یمنی صدر کی ایک اورقلابازی

صنعائ: یمن کے معزول صدر علی عبد اللہ صالح نے دو برس تک یمن کی قانونی حکومت کی بحالی کے لئے عرب اتحاد کے مشن کی مزاحمت میں ناکامی کا اقرار کرلیا۔ علی صالح نے اپنے ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ”خلیجی فارمولہ“ عمدہ تھا۔ اس کا بڑا حصہ نافذ کردیا گیا۔ اس کے تحت اقتدار کی منتقلی عمل میں آئی۔ متفقہ صدر کا انتخاب طے پایا۔ بہتر ہوگا کہ خلیجی ممالک جنگ بندی کا فارمولہ بھی پیش کریں۔ علی صالح یہ تجویز رکھتے ہوئے واضح کیا کہ ممکن ہے کہ بعض لوگ میری اس فرمائش کو خلیجی ممالک سے قربت کی کوشش سے تعبیر کریں۔ حقیقت یہ ہے کہ میں قیام امن کے لئے کوشاں ہوں۔

شیئر: