Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اپنی نئی فلم میں کوہلی کی مدد نہیں لی، انوشکا

ممبئی ....اداکارہ انوشکا شرما نے ان افواہوں کی تردید کی ہے کہ انکے دوست ویراٹ کوہلی نے انوشکا کی دوسری ہو م پروڈکشن پھلوری کی پروڈکشن میں انکی مدد کی ہے۔ سوشل میڈیا پر ایک پیغام میں کہا کہ میں اپنی فلم خود پروڈیوس اور اسکی پروموشن کرسکتی ہوں۔ انہوں نے ایسی خبروں پر ناراضی ظاہر کرتے ہوئے وضاحت کی کہ چند دنوں سے یہ افواہیں گردش کررہی ہیں کہ یہ فلم فوکس اسٹار اسٹوڈیو تیار کریگا تاہم ایسی کوئی بات نہیں۔ 29سالہ اداکارہ نے میڈیا کی مذمت کی اور کہا کہ اس قسم کے بوگس دعووں کو بلا وجہ اچھالتا ہے۔
 

شیئر: