Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ترکی ، سعودی شہریوں کو دائمی اقامے دینے پر غور کریگا

ریاض۔۔۔۔۔ترک عہدیداروں نے کہاہے کہ ترک حکام سعودی شہریوں کو اپنے یہاں اقامہ دائمہ یا طویل المیعاد ویزے جاری کرنے کی تجویز پر غور کررہا ہے۔ یہ فیصلہ اس تناظر میں کیا گیا کہ جب تک سعودیوں کو اس طرح کی سہولت نہیں دی جائیگی ۔ترکی میں سرمایہ کاری کی ترغیبات سے استفادہ نہیں کرسکیں گے۔انصاف و ترقی پارٹی کے نائب صدر ڈاکٹر یاسین نے الحیات سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو سعودی 10لاکھ ڈالر مالیت کی زمین ترکی میں خریدے گا وہ ترک شہریت حاصل کرسکے گا۔ ترک عہدیداروں نے امید ظاہر کی کہ صدر رجب طیب اردگان کے دورہ مملکت کے موقع پر دونوں ملکوں میں شراکت ،کا فیصلہ ہوگا، متعدد معاہدے ہونگے، یمن ، شام اور ایران کے حوالے سے مفاہمت پیدا ہوگی۔

شیئر: