Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چارسدہ خود کش حملے میں6 جاں بحق،3بمبار ہلاک

چارسدہ...خیبرپختونخوا کے ضلع چارسدہ کے علاقے تنگی میں منگل کو کچہری گیٹ کے قریب دھماکوں اور فائرنگ سے وکیل سمیت 6 افرادجاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں پولیس اہلکار شامل ہیں۔3 خود کش حملہ آور مارے گئے۔ پولیس حکام کے مطابق حملہ آور وںنے کچہری میں داخل ہونے کی کوشش کی۔ پولیس کی فائرنگ پر ایک بمبارنے خود کو اڑا لیا۔ ایک اور اطلاع کے مطابق 2 حملہ آور کچہری کے اندر داخل ہو گئے۔ فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ وکلاءنے بار روم کی دیواریں پھلانگ کر جانیں بچائیں۔ چارسدہ کے اسپتالوں میں ایمرجنسی لگا دی گئی۔ضلع ناظم چارسدہ اور پولیس حکام نے دعوی کیا کہ دہشت گرد حملہ ناکام بنا دیا ۔ 3 خود کش بمباروں نے حملہ کیا ،تینوں کو ہلاک کردیا گیا۔ایک حملہ آور کو کچہری سے باہر اور2 کو اند ر مارا گیا۔ دہشت گردوں نے فائرنگ کی اور پولیس اہلکاوں پر دستی بم پھینکے۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ اس نے حملہ آوروں کی لاشیں، بارودی مواد اور اسلحہ سڑک کنارے پڑا دیکھا۔ کالعدم جماعت الاحرار نے حملے کی ذمہ داری قبول کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

شیئر: