Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پرینکا کی مقبولیت بڑھ گئی

ممبئی .... جنوبی ایشیا میں دنیا کی آبادی کا پانچواں حصہ رہائش پذیر ہے اور عالمی فلمی صنعت میں صرف ایک خاتون جس کا نام پرینکا چوپڑہ ہے نمائندگی کررہی ہیں۔ پرینکا اپنے کام سے بیحد مخلص ہیں۔دنیا کے انٹرنیٹ کے سب سے بڑے فلمی ڈیٹا بیس میں اس وقت انکا نمبر 16واں ہے اور وہ ہالی وڈ اداکار لیونارڈو ڈی کیپریو، جینفر لارنس، ایما واٹسن اور حتی کہ جانی ڈیپ سے بھی مقبولیت میں آگے ہیں۔ دنیا میں سب سے زیادہ معاوضہ پانے والے اداکاروں کی فاربس لسٹ میں انکا نمبر آٹھواں ہے۔ انہیں یونیسیف کی عالمی خیر سگالی سفیر بھی مقرر کیا گیا ہے۔ ٹائم میگزین نے دنیا کے 100بااثر افراد کی فہرست میں شامل کیا ہے جبکہ لنکڈ ان نے دنیا کے 500بااثر افراد کی جو فہرست جاری کی ہے اس میں بھی وہ شامل ہیں۔ اب تک 15بین الاقوامی جرائد میں وہ کور گرل کی حیثیت سے شائع ہوچکی ہیں۔ انہیں آسکر بل بورڈمیوزک ایوارڈز اور نئی ٹی وی سیریز کا پیپلز چوائس ایوارڈ مل چکا ہے۔ وہ کئی مرتبہ امریکی ٹاک شوز میں شریک ہوئیں۔ ریڈ کارپٹ پر آئیں اور سابق صدر اوباما کے ساتھ وائٹ ہاﺅس میں عشائیہ تناول کیا۔ انہیں پدما شری ایوارڈ دیا گیا جبکہ انہیں دادا صاحب پھالکے ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔ 

شیئر: