Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ہدایت کارہ فاطمہ البناوی کی پہلی نیٹ فلکس فلم ’بسمہ‘

فاطمہ البناوی نے سعودی فلم ’برکۃ یقابل برکۃ‘ میں بنیادی کردار ادا کیا تھا۔ فوٹو عرب نیوز
سعودی فلم میکر و اداکارہ فاطمہ البناوی آئندہ برس 2024 میں نیٹ فلیکس پر پریمیئر ہونے والی فلم ’بسمہ‘ کے لیے ہدایت کاری کرنے والی ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق سعودی فلم ’برکۃ یقابل برکۃ‘ میں  اداکاری سے شہرت پانے والی فاطمہ البناوی نے فلم میں بنیادی کردار ادا کیا تھا۔

فلم ’بسمہ‘ آئندہ برس 2024ء میں نیٹ فلکس پر دکھائی جائے گی۔ فائل فوٹو انسٹاگرام

فلم میں ان کا کردار ایک ایسی نوجوان سعودی خاتون کا ہے جو امریکہ میں تعلیم مکمل کرنے کے بعد اپنے آبائی شہر جدہ واپس آئی ہیں۔
امریکہ سے واپس گھر آتے ہی انہیں والد کی دماغی بیماری کی حقیقت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس کے علاوہ انہیں ٹوٹے ہوئے خاندانی رشتے اور گھریلو زندگی دوبارہ حاصل کرنے کے لیے جدوجہد کرناپڑتی ہے جس سے ان کا پہلے کبھی واسطہ نہیں پڑا۔

سعودی خاتون امریکہ سے تعلیم حاصل کرکے جدہ واپس آئی ہیں۔ فائل فوٹو انسٹاگرام

فاطمہ البناوی کا خیال ہے کہ وہ کرہ ارض پر بسنے والے سات ارب انسانوں میں ایسے چند ایک میں شامل ہیں جنہوں نے فلم لکھی، ہدایت کاری کی اور پیغام دینے میں کامیاب ہوئیں۔
سعودی اداکارہ نے بتایا کہ فلم ’بسمہ‘ کی شوٹنگ مکمل کرنے کے بعد میں نے سوچا کہ کیا خوابوں کے سچ ہونے سے بہتر کوئی چیز ہو گی! جواب میں مجھے محسوس ہوا کہ اس سے بہتر صرف ایک چیز ہے کہ آپ خواب دیکھنے کے قابل ہیں۔

شیئر: