Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سال 2023 میں ریلیز ہونے والی پانچ بہترین بین الاقوامی فلمیں کون سی ہیں؟

کلرز آف دی فلاور مون رواں برس ریلیز ہونے والی ہالی وُڈ فلم ہے جس میں لیونارڈو ڈی کیپریو مرکزی کاسٹ میں شامل ہیں (فوٹو: آئی ایم ڈی بی)
رواں سال دنیا بھر میں سینکڑوں کی تعداد میں فلمیں ریلیز ہوئی ہیں جنہوں نے باکس آفس پر کامیابی کے خوب جنڈھے گاڑے ہیں اور فلم بینوں کو متاثر کرنے میں کامیاب رہی ہیں۔
اسی سلسلے میں عرب نیوز نے رواں سال ریلیز ہونے والی فلموں کی فہرست جاری کی ہے۔
آئیے جانتے ہیں کہ 2023 میں ریلیز ہونے والی بہترین پانچ انٹرنیشنل فلمیں کون سی ہیں۔
اوپن ہائیمر
کرسٹوفر نولان کی یہ فلم کائی برڈ اور مارٹن جے شیروِن کی 2005 میں شائع ہونے والی پولٹزر ایوارڈ یافتہ کتاب ’امریکن پرومیتھیس: دی ٹرائمپ اینڈ ٹریجیڈی آف جے روبرٹ اوپن ہائیمر‘ پر مبنی ہے۔
اس فلم کی کہانی مشہور امریکی نظریاتی طبیعیات دان یعنی تھیوریٹکل فزسٹ ’جولیس روبرٹ اوپن ہایئمر‘ کے گرد گھومتی ہے جنہیں اٹامک بم کا باپ بھی کہا جاتا ہے۔
اس فلم کی مرکزی کاسٹ میں آئرش اداکار کیلین مرفی، ایمیلی بلنٹ، میٹ ڈیمن، رابرٹ ڈاؤنی جونیئر، جیک کوئڈ اور فلورینس پَج شامل ہیں۔
یہ فلم رواں سال 21 جولائی کو دنیا بھر کے سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی گئی تھی۔
مونسٹر
مونسٹر 2023 میں ریلیز ہونے والی جاپانی فلم ہے جس کی کہانی ایک ایسی خاتون کے گرد گھومتی ہے جو اپنے بیٹے کے بدلتے رویے پر اُس کے سکول ٹیچر سے سوالات پوچھتی ہے۔
اس فلم کی ہدایتکاری ہیروکازو کوریدا نے کی ہے جبکہ اِس کی مرکزی کاسٹ میں سکورا اندو، ایٹا ناگایاما، سویا کیروکاوا اور مٹشوکی ٹاکاہاٹا شامل ہیں۔
 

دی ہولڈاوورز کامیڈی ڈرامہ نوعیت کی فلم ہے جس کی ہدایتکاری الیگزینڈر پائن نے کی ہے (فوٹو: آئی ایم ڈی بی)

ایناٹامی آف فال
اینٹامی آف فال 2023 میں ریلیز ہونے والی فرانسیسی فلم ہے جس کی کہانی ایک ایسی خاتون کے گرد گھومتی ہے جسے اپنے شوہر کے قتل کے شبے میں کیس کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
یہ فلم رواں سال 23 اگست کو ریلیز ہوئی تھی جس کی مرکزی کاسٹ میں ساندرا ہیولر، مائلو ماکادو گرینر سمیت سوان ارلاؤڈ شامل ہیں۔
ایناٹامی آف فال کی ہدایتکاری جسٹن ٹرائٹ نے کی ہے۔
دی ہولڈاوورز
دی ہولڈاوورز کامیڈی ڈرامہ نوعیت کی فلم ہے جس کی ہدایتکاری الیگزینڈر پائن نے کی ہے
اس فلم کی کہانی ایک ہسٹری ٹیچر اور ایک طالبعلم کے گرد گھومتی ہے جو نہ چاہتے ہوئے بھی آپس میں دوستی کا تعلق قائم کر لیتے ہیں۔27 اکتوبر کو ریلیز ہونے والی اس فلم کی مرکزی کاسٹ میں پاؤل گیاماٹی، ڈومینک سیسا اور ڈاوائن جوئے رینڈولف شامل ہیں۔
کلرز آف دی فلاور مون
کلرز آف دی فلاور مون رواں برس ریلیز ہونے والی ہالی وُڈ فلم ہے۔
مارٹن سکورسیسے کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی میں مرکزی کردار لیونارڈو ڈی کیپریو، مارٹن سکورسیسے، لِلی گلیڈسٹون اور روبرٹ ڈی نیرو شامل ہیں۔
آئی ایم ڈی بی کے مطابق اس فلم کی کہانی 1920 میں اوسیج نیشن لینڈ میں دریافت ہونے والے تیل کے گرد گھومتی ہے جس کے نتیجے میں اوسیج لوگوں کا ایک ایک کر کے قتل عام ہوتا ہے جس کی تفتیش کے لیے ایف بی آئی کو مداخلت کرنا پڑا جاتی ہے۔

شیئر: