Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نائب گورنر مکہ سے شیخ السدیس کی ملاقات، رمضان منصوبے کا جائزہ

نائب گورنرمکہ مکرمہ شہزادہ سعود بن مشعل بن عبدالعزیز سے ادارہ حرمین میں دینی امور کے نگران شیخ عبدالرحمن السدیس نے ملاقات کی ۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے ‘ کے مطابق نائب گورنر کو ماہ رمضان المبارک کے دوران ترتیب دیئے جانے والے مذہبی امور کے  منصوبے سے آگاہ کیا گیا۔
ماہ رمضان المبارک کے دوران آنے والے زائرین کو فراہم کی جانے والی خدمات اور حرمین شریفین کے پیغام رواداری کے حوالے سے بھی نائب گورنر مکہ مکرمہ کو مطلع کیا گیا۔
حرمین شریفین میں زائرین کی سہولت کے لیے متعارف کرائی جانے والی ڈیجیٹل خدمات اور مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے تیار کی گئی اسمارٹ ایپلی کیشنز کے حوالے سے بھی تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔
مرتب کیے جانے والے منصوبے کا مقصد ماہ رمضان المبارک کے فضائل کو اجاگر کرنا اور اسلام کے پیغام اعتدال کو جدید وسائل کے ذریعے دنیا تک پہنچانا ہے۔

شیئر: